0
Wednesday 16 May 2012 23:17

امریکی افواج کے انخلاء سے منفی اثرات مرتب نہیں ہونگے، افغان صدر

امریکی افواج کے انخلاء سے منفی اثرات مرتب نہیں ہونگے، افغان صدر
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی ضرورت ہے، حالات سے تنگ آکر ملک چھوڑنے والے افغانی اپنے گھروں کو ہر صورت واپس آئیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ افغانی اس خطے میں سب سے زیادہ متحد قوم ہے۔ ایک انٹرویو میں صدر حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء سے سکیورٹی صورتحال پر منفی اثرات مرتب نہیں ہونگے۔ 2014ء کے بعد امریکی افواج کی موجودگی کا دارو مدار آئندہ ہونے والے معاہدے پر ہوگا، صدر کرزئی نے کہا کہ فوجی انخلاء کے بعد بھی عالمی برادری افغانستان کے ساتھ تعاون اور سکیورٹی اداروں کی تربیت اور معاونت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کا نظریہ قابل قبول نہیں ہے، یہ معاملہ پاکستان سے متعلق ہے کیونکہ امریکی جاسوس طیارے پاکستان سے ہی اڑتے ہیں اور اسی سرزمین پر استعمال ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 162575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش