QR CodeQR Code

اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر اب عوام کی طاقت سے عمل درآمد کرایا جائے گا، قاضی حسین احمد

16 May 2012 23:24

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ اکیس مئی کو اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، پروفیسر ساجد میر اور مولانا سمیع الحق سمیت دیگر رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے حافظ سعید کو اسلام آباد میں ہونے والی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ لاہور میں قاضی حسین احمد نے جماعت الدعوۃ کے امیر سے ملاقات کی۔ حافظ سعید نے کہا کہ حکومت نے نیٹو سپلائی بحال کی تو سڑکوں پر دھرنا دیا جائیگا۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر حکومت نے عمل نہیں کیا۔ اب ان سفارشات پر عوام کی طاقت سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکیس مئی کو اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان، جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، پروفیسر ساجد میر اور مولانا سمیع الحق سمیت دیگر رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ حکومت نیٹو سپلائی بحال کرنے کیلئے پارلیمنٹ کی متفقہ قرادادوں کو پامال کرنا چاہتی ہے۔ امریکہ نے پارلیمنٹ کی تمام شرائط کو ردی میں ڈال دیا ہے۔ پاک فوج سمیت ہزاروں عوام کے خون کا سودا نہیں ہونے دیں گے۔ دفاع پاکستان کونسل 19 مئی کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 162612

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/162612/اسلامی-نظریاتی-کونسل-کی-سفارشات-پر-اب-عوام-طاقت-سے-عمل-درا-مد-کرایا-جائے-گا-قاضی-حسین-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org