QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کا یوم مردہ باد امریکہ کے موقع پر احتجاج

17 May 2012 01:01

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل رہنماء تہور عباس نے کہا کہ اسرائیل کا وجود عالم اسلام میں خنجر کی مانند ہے، مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیل اور اُس کے حواریوں کا مکمل بائیکاٹ کردیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی یوم مردہ باد امریکہ کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سورج میانی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل رہنما تہور عباس، مولانا نور ہاشم اور مولانا ثقلین نقوی نے کی، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تہور عباس نے کہا کہ اسرائیل کا وجود عالم اسلام میں خنجر کی مانند ہے، مسلم ممالک کو چاہیے کہ وہ اسرائیل اور اُس کے حواریوں کا مکمل بائیکاٹ کردیں۔ 

اس موقع پر مظاہرین نے بینرز، پلے کارڈز اور آئی ایس او کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے مین سورج میانی روڈ کو بلاک کر دیا اور امریکہ، اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نور ہاشم نے کہا کہ اسلامی ممالک کی طرف سے امریکہ اور اس حواریوں کی جانب فلسطین کی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموشی اسلام کے ساتھ مذاق ہے۔


خبر کا کوڈ: 162629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/162629/ملتان-آئی-ایس-او-کا-یوم-مردہ-باد-امریکہ-کے-موقع-پر-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org