QR CodeQR Code

نیٹو سپلائی کی بحالی، وفاقی حکومت جو بھی فیصلہ کریگی ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا، میاں افتخار

17 May 2012 00:47

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر اطلاعات کا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں جن لوگوں نے بلامشروط نیٹو سپلائی جاری رکھی وہ آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بارے میں وفاقی حکومت جو بھی فیصلہ کریگی ہم اس کی حمایت کرینگے، بدھ کے روز پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے وفاقی حکومت جو فیصلہ کریگی وہ ملک وقوم کے مفاد میں بہتر ہوگا، انہوں نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو سپلائی مشروط طور پر بحال ہوگی، ماضی میں جن لوگوں نے بلامشروط نیٹو سپلائی جاری رکھی وہ آج مگر مچھ کے آنسو بہارہے ہیں۔
 
میاں افتخار حسین نے دہشتگردی کی حالیہ لہر کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مصنوعی لہر ہے اور بہت جلد دہشت گردی کے واقعات پر قابو پا لیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ جہاں بھی دہشت گرد موجود ہونگے ان کیخلاف آپریشن ہو گا، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف مقامات پر کامیابی کیساتھ دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں اور باقی ماندہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رہیگا۔


خبر کا کوڈ: 162633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/162633/نیٹو-سپلائی-کی-بحالی-وفاقی-حکومت-جو-بھی-فیصلہ-کریگی-ملک-قوم-کے-مفاد-میں-ہوگا-میاں-افتخار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org