QR CodeQR Code

کالعدم تحریک طالبان کی دھمکی، ملتان کچہری میں سیکورٹی ہائی الرٹ

17 May 2012 01:12

اسلام ٹائمز: ڈسٹرکٹ بار ملتان کو عبرت کا نشان بنانے کے بارے میں مبینہ خط موصول ہونے کے بعد ضلع کچہری میں سارا دن پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ملتان کو عبرت کا نشان بنانے کے بارے میں مبینہ خط موصول ہونے کے بعد ضلع کچہری میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، سائلین کوسخت تلاشی کے بعد اندر داخلے کی اجازت دی جارہی ہے، جبکہ کچہری کی حدود میں گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایس پی منصور احمد، ڈی ایس پی صابر بھٹہ و دیگر نے کچہری کا دورہ کیا اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کی جبکہ سارا دن پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔


خبر کا کوڈ: 162634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/162634/کالعدم-تحریک-طالبان-کی-دھمکی-ملتان-کچہری-میں-سیکورٹی-ہائی-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org