0
Thursday 17 May 2012 11:07

نوشہرہ میں پاک فضائیہ کے طیارے ٹکرا کر تباہ، چار پائلٹ شہید

نوشہرہ میں پاک فضائیہ کے طیارے ٹکرا کر تباہ، چار پائلٹ شہید
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں پاک فضائيہ کے دو مشاق طياروں کے حادثے ميں چاروں پائلٹس شہید ہو گئے ہيں۔ ايس ايچ او رشکئی نے چاروں پائلٹس کے شہید ہونے کی تصديق کر دی ہے۔ دونوں طیارے پاک فضائیہ کی تربیتی اکیڈیمی رسالپور سے تربیتی پرواز کیلئے اڑے تھے، جن میں دو انسٹرکٹرز اور دوتربیتی پائلٹ شامل تھے،حادثہ میں گھر میں موجود 5 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقے رشکئی ميں ايک  مشاق طيارہ گھر پر گرا جبکہ دوسرا طيارہ کچھ فاصلے پر کھيتوں ميں جا گرا۔ عينی شاہدين کے مطابق دونوں طيارے فضاء ميں ٹکرانے کے بعد زمين پر آ گرے۔ ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی ہدایات پر واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ گھر پر گرنے والے طيارے کے نتيجے ميں آگ لگ گئی جس کے بعد محلے والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چار پائيوں پر زخميوں کو نکالا۔ امدادی اور سيکيورٹی اہلکاروں کی ٹيميوں موقع پر پہنچ گئیں اور مردان روڈ کو ٹريفک کے لئے بند کر ديا گيا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق نوشہرہ رشکئی میں پاک فضائیہ کے دو طیارے فضاء میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔ حادثے میں  پائلٹس کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق پاک فضائیہ کے دو تربیتی طیارے معمول کی مشقوں کے دوران فضاء میں ٹکرانے سے تباہ ہو گئے۔ طیارے ٹکرانے کے بعد گھر پر گرے جس سے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ٹیمیں، سیکورٹی ٹیمیں،ایمبولینس اور فائر بریگیڈ جائے حادثے کی جانب روانہ ہو گئے۔ حادثہ کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہو گئی اور اپنی مدد آپ کے تحت شہید ہونے والے پائلٹس کی نعشوں اور متاثرہ گھر کے زخمی ہونے والے مکینوں کو ملبہ سے نکالا، جس کے بعد امدادی ادارے اور پولیس اہلکار پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 162751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش