0
Thursday 17 May 2012 18:20

اندرون بلوچستان ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

اندرون بلوچستان ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
اسلام ٹائمز۔ اندرون بلوچستان مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے، قلات سے ذرائع کےمطابق خضدار سے کوئٹہ جانے والی گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے قلات سے بیس کلو میٹر دور دشت بڑو کے مقام پر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں صالح محمد موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد صابر حسین، نذیر احمد، محمد عثمان اور رحمت اللہ شدید زخمی ہوگئے، جن کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ لایا جارہا تھا کہ راستے میں دو زخمی دم توڑ گئے۔ قلعہ سیف اللہ میں دو بھائی نواب شاہ اور ضیاء الدین موٹر سائیکل پر قلعہ سیف اللہ سے شہر کی طرف آرہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی کار کی ٹکر سے دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے، جو اسپتال منتقل ہونے سے قبل ہی دم توڑ گئے۔

دریں اثناء پشین میں کالج کالونی میں پانچویں جماعت کا طالبعلم بارہ سالہ حزب اللہ سکول جارہا تھا، جسے راستے میں ٹریکٹر نے کچل دیا، پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتش شروع کردی ہے۔ جبکہ کوئٹہ سے پشین جانے والی ویگن بارو کے قریب شاہراہ پرالٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی ہوگئے،جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 162826
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش