QR CodeQR Code

پشاور میں ایک بار پھر بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

17 May 2012 18:05

اسلام ٹائمز: دھماکہ بڈھ بیرپولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع اسکیم چوک میں میکینک کی دکان میں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں حالیہ بم دھماکوں کی لہر نہ تھم سکی، نواحی علاقہ بڈھ بیر میں آج ہونے والے ایک دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ہمارے نمائندے کے مطابق پشاورکے نواحی علاقہ اسکیم چوک بڈھ بیر میں بم دھماکے ہوا۔ جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ دھماکہ بڈھ بیرپولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع اسکیم چوک میں میکینک کی دکان میں ہوا۔ دھماکے سے تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ایک زخمی چل بسا۔


خبر کا کوڈ: 162843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/162843/پشاور-میں-ایک-بار-پھر-بم-دھماکہ-شخص-جاں-بحق-2-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org