QR CodeQR Code

حکومت بلوچستان کا طیارہ خریدنا بلوچستان کے عوام کا استحصال ہے، نیشنل پارٹی

17 May 2012 22:43

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت عوام کی محرومیوں اور پسماندگی کے ازالے کی بجائے وسائل اپنی عیاشیوں پر خرچ کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی نے حکومت بلوچستان کی جانب سے ایک ارب ساٹھ کروڑ کی مالیت کا طیارہ خریدنے کو بلوچستان اور عوام دشمن استحصالی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ دینے والی نام نہاد جمہوری سرکار عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی بجائے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ میں مصر و ف ہے، ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت کے معنی بھوک، تنگدستی، غربت وافلاس، بے روزگاری، مہنگائی، بحران دربحران اور محکومی تو نہیں ہے، بلکہ جمہوریت ہر مسئلہ کا حل ہے۔ لیکن اشیاء خودنوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اوربجلی کے بحران کے بعد چینی کا بحران، اساتذہ کا اپنے حقوق کے لئے سراپا احتجاج ہونا اس نام نہاد حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں محرومی کے خاتمے کے بجائے ، حکومت عوا می وسائل اور خزانے کو اپنی عیاشیوں کے لئے خرچ کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 162861

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/162861/حکومت-بلوچستان-کا-طیارہ-خریدنا-کے-عوام-استحصال-ہے-نیشنل-پارٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org