0
Thursday 17 May 2012 23:08

مقبوضہ کشمیر، امراض نفسیات اسپتال میں مریضوں کیساتھ غیر انسانی سلوک

مقبوضہ کشمیر، امراض نفسیات اسپتال میں مریضوں کیساتھ غیر انسانی سلوک
اسلام ٹائمز۔ کشمیری انسانی حقوق کمیشن نے امراض نفسیات کے اسپتال میں مریضوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کا انکشاف کرتے ہوئے اپنی جائزہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ اپنی نوعیت کے اس واحد اسپتال کی انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے منہ چھپا رہی ہے، رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ جموں کے برعکس وادی میں نفسیاتی مریضوں کے ساتھ امتیازی سلوک بھی روا رکھا جارہا ہے، کشمیری انسانی حقوق کمیشن نے اپنی 9صفحات پر مشتمل معائنہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ کمیشن کو 28 دسمبر 2011ء کو ایک ٹیلیفونک الزاماتی پیغام موصول ہوا۔ جس میں امراض نفسیات سے متعلق اسپتال میں داخلہ مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھنے کا الزام عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ادویات کی خریداری اور سہولیات کی فراہمی کیلئے مختص رقومات میں خرد برد اور دیگر بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا تھا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شکایت کنندہ نے جب اسپتال انتظامیہ سے اس ضمن میں رابطہ قائم کیا تو ان کی جانب سے کوئی توجہ مرکوز نہیں دی گئی، جس کے سبب حقوق البشر کے تحت انہیں مجبورا ًکشمیری انسانی حقوق کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا۔

چنانچہ کمیشن نے شکایت اور نفسیاتی اسپتال میں داخل مریضوں کی حالت زار کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کیس کو درج کرکے طبی تعلیم کے کمشنر سیکرٹری، ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نفسیاتی اسپتال سرینگر کشمیرکے نام نوٹس جاری کیا اور ان سے اس ضمن میں مکمل رپورٹ کمیشن کے سامنے پیش کر نے کی ہدایت کی۔ سنسنی خیز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میڈیکل سپر نٹنڈنٹ نفسیاتی اسپتال سرینگر کشمیر کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمیشن کو اسپتال کے سالانہ بجٹ بشمول غذائی میخال کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں جب کمیشن اسپتال کا دورہ کرے گا، رپورٹ کے مطابق یکم مارچ کوکیس کو کمیشن میں درج کیا گیا کیو نکہ رابط کے حوالے سے حکومت کی جانب سے عمل مکمل نہیں ہوا تھا، کمیشن کی معائنہ رپورٹ کے مطابق اسی روز ڈاکٹر میر محسن اور ڈاکٹر ناظم رجسٹرار نفسیاتی اسپتال کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ نفسیاتی اسپتال کی طرف سے کمیشن کی ہدایت کا جواب دیا۔

اس موقعہ پر کمیشن نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ وہ داخل مریضوں کی طبی دیکھ بھال، بجٹ اورحفظان صحت کے مطابق صورتحال کا تمام ریکارڈ مہیا کریں، جس طرح انہوں نے اپنے جواب میں دیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ نے بھی اپنا جواب کمیشن کو سونپ دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال ان کی انتظامی نگرانی میں نہیں آتا ہے اور یہ کہ نفسیاتی اسپتال پرنسپل گورئمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کی نگرانی میں آتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 162868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش