QR CodeQR Code

حکمران ڈالروں کے عوض نیٹو سپلائی بحال کر رہے ہیں، مولانا عبد الغفور حیدری

17 May 2012 22:52

اسلام ٹائمز: جے یو آئی ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا قلات میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکمرانوں کو امریکہ سے ڈالر وصول کرنے کے شوق میں قومی غیرت اور ملکی مفاد کی کوئی پرواہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے نیٹو سپلائی بحال کرنے سے ملک مزید بدامنی کی لپیٹ میں آجائے گا۔ حکمران امریکہ سے ڈالروں کے عوض نیٹو سپلائی کو بحال کررہے ہیں ۔ انہیں قومی غیرت او ر ملکی مفاد سے کو ئی سروکار نہیں ہے۔ قلات میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مسلسل پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نظر انداز کیا ہے۔ آج جبکہ پوری قوم اس بات پر متفق ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی ملکی مفاد اور وقار کے منافی ہے لیکن حکمرانوں کو امریکہ سے ڈالر لینے کا شوق چڑھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی قرار دادوں میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ملکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے کوئی بات طے کرنے سے پہلے وہ بات پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہوگی اور اتفاق رائے کے بعد وہ ملکی پالیسی قرار پائیگی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی تاریخ میں پارلیمنٹ کے ساتھ بہت بڑا مذاق کررہی ہے، آج پورا ملک آتش فشاں بنا ہوا ہے، لیکن ہمارے حکمران امریکہ سے نوکری پکی کرنے کیلئے مفادات کو سودا کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 162874

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/162874/حکمران-ڈالروں-کے-عوض-نیٹو-سپلائی-بحال-کر-رہے-ہیں-مولانا-عبد-الغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org