0
Thursday 3 Dec 2009 13:44

عراق،افغانستان میں امریکی فوجیوں کی مجموعی ہلاکتیں 5 ہزار سے زائد ہو گئیں

عراق،افغانستان میں امریکی فوجیوں کی مجموعی ہلاکتیں 5 ہزار سے زائد ہو گئیں
کابل:امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں افغانستان میں 851 اور عراق میں4367 ہو گئی ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے نے امریکی محکمہ دفاع کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی ہلاکتیں851 اور عراق میں4367 ہو گئی ہیں ۔امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ 2001ء  سے امریکا کی افغانستان میں جارحیت کے بعد ان ہلاکتوں کی تعداد 851 ہو گئی ہے۔ان میں 659 فوجی مخالفانہ حملوں میں مارے گئے۔افغان خطے کے علاوہ 71 امریکی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی جن میں سے 4 فوجیوں کی ہلاکتیں مخالفانہ حملوں میں ہوئی۔ ان ہلاکتوں میں چار سی آئی اے کے اہل کار اور 2 ملٹری سویلین کی ہلاکت بھی میں شامل ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس افغانستان میں امریکی فوج کی ہلاکتیں تین سو کے قریب ہیں،جب کہ 2008ء میں تمام اتحادی افواج کی کل ہلاکتیں 295 تھیں۔ عراق میں 2003ء سے امریکی جارحیت کے بعد 3477 فوجی مخالفانہ حملوں میں ہلاک ہوئے۔ 

خبر کا کوڈ : 16293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش