0
Friday 18 May 2012 17:17

ملتان قرآن و اہلبیت ع کانفرنس، رابطہ مہم جاری

ملتان قرآن و اہلبیت ع کانفرنس، رابطہ مہم جاری
اسلام ٹائمز۔ 27 مئی کو سپورٹس گرائونڈ ملتان میں ہونیوالی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کو کا میاب بنانے کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنمائوں کی جنوبی پنجاب میں رابطہ مہم جاری ہے، اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی نے سید فرخ رضا اور ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان رضا جعفری کے ہمراہ کبیر والا، عبدالحکیم، تلمبہ، قتالپور اور پُل باگڑ کے دورے کیے اور مختلف مقامات پر عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اور اُنہیں قرآن و اہلبیت ع کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ کبیر والا میں سید عدیل زیدی کی رہائش گاہ پر ہونے والی تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آج پاکستان کی عصمت کا شیرازہ بکھر چکا ہے، امریکی پاکستان میں دندناتے پھر رہے ہیں، ایک مخصوص طریقے سے پاکستان میں امریکی مداخلت کو پروان چڑھایا جا رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہریوں کو اتنا تحفظ نہیں دیا جاتا جتنا دہشت گردوں اور فرقہ وارایت کو پھیلانے والوں کو دیا جاتا ہے۔ مولانا اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آج پاکستان کی سالمیت شدید خطرات سے دوچار ہے، پاکستان میں انارکی پھیلائی جارہی ہے، اُنہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی سالمیت کو بچانے کے لیے دہشت گرد امریکہ اور اُس کے حواریوں سے مدد مانگ رہی ہے، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرخیز خطہ ہے لیکن یہان کا کسان معاشی بد حالی کا شکا ر ہے۔ 

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنما سید فرخ رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین، پاکستان میں ایک اسلامی، الٰہی اور اصلاحی نظام لانا چاہتی ہے اور یہ اُس وقت ممکن ہوگا جب ہم ان کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر لیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدتر صورتحال میں جہاں حکمران قصور وار ہیں وہیں ہماری عوام بھی اس میں برابر کے شریک ہیں، اُنہوں نے کہا کہ 27 مئی کو ملتان میں ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس جنوبی کے مومنین کے لیے ایک انقلاب کا زینہ ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 162940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش