0
Thursday 3 Dec 2009 15:41

مقبوضہ کشمیر: 2700 بے نام اجتماعی قبروں کا انکشاف

مقبوضہ کشمیر: 2700 بے نام اجتماعی قبروں کا انکشاف
مقبوضہ کشمیر میں 2700 بے نام اجتماعی قبروں کا انکشاف ہوا ہے جس میں 3000 کشمیریوں کو دفنایا گیا تھا۔ زیادہ تر لاشیں کشمیر ی نوجوانوں کی ہیں جو بھارتی سیکورٹی فورس کی قید میں جانے کے بعد غائب ہو گئے تھے۔ اس بات کا انکشاف سری نگر میں انٹرنیشنل پیپلز ٹریبونل آن ہیومین رائٹس کے رہنماوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔ کانفرنس سے خطاب میں تنظیم کے سربراہ اگنا چترجی نے کہا کہ گذشتہ 3 سال میں مقبوضہ کشمیر کے 55 دیہاتوں کے سروے کے بعد ان قبروں کا انکشاف ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ ان لوگوں کو تحریک آزادی کی جدوجہد کے دوران بھارتی سیکورٹی فورسز نے ہلاک کیا۔ ایک پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس مقابلوں کے دوران لوگوں کو مار دیا جاتا ہے اور پھر انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک سال میں 50 پولیس مقابلوں میں سے 49 جعلی تھے۔
خبر کا کوڈ : 16296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش