0
Friday 18 May 2012 16:15

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے فون پر گفتگو

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے فون پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے فون پر گفتگو کی اور انہیں کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ان واقعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ الطاف حسین نے رحمن ملک سے کہا کہ گزشتہ تین روز کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے پانچ کارکنوں کو جاں بحق کیا جاچکا ہے جن میں ملیر کے یوسی ناظم خورشید اقبال اور سوسائٹی سیکٹر کے سابق کونسلر محمد انور عالم بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے قتل کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔

الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ سے کہا کہ کراچی میں ہونے والے ان واقعات کا فی الفور نوٹس لیا جائے، واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کئے جائیں۔ رحمن ملک نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل کے واقعات پر الطاف حسین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ان واقعات کی بھرپور تحقیقات کرائی جائے گی اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 163045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش