0
Friday 18 May 2012 16:29

اسلامی جمعیت کا ناظم کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مال پر مظاہرہ، پولیس سے چھڑپیں

اسلامی جمعیت کا ناظم کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مال پر مظاہرہ، پولیس سے چھڑپیں
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں قتل ہونیوالے اسلامی جمعیت کے کارکن کے قتل کے خلاف اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنوں نے ناصر باغ کے باہر مظاہرہ کیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں سے لوئر مال روڈ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی، جمعیت کے کارکنوں کے پتھراو سے دو اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے 10 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین ناظم کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جسے جمعیت کے ہی سابق عہدیدار نے قتل کر دیا تھا۔

پنجاب یونی ورسٹی کے طالبعلم کے قتل اور ہاسٹل میں پولیس چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کے لئے اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈنڈا بردار کارکن بڑی تعداد میں ناصر باغ پہنچ گئے۔ انہوں نے وہاں پولیس کو دیکھ کر پتھراو شروع کر دیا جس پر جواب میں پولیس اہلکاروں نے بھی لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے لوئر مال روڈ کافی دیر تک میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا، جھڑپوں کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ دس مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام مظاہرین کو منتشر کر دیا۔

اسلامی جمعیت کے مظاہرے کی وجہ سے مال روڈ مکمل طور پر بند رہی جس کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں بری طرح خلل پڑا، کئی شہری ٹریفک جام ہونے کے باعث پھنس گئے اور نماز جمعہ کی ادائیگی سے بھی رہ گئے۔ اس موقع پر بہت سے شہریوں نے حکومت اور اسلامی جمعیت کو کوسنے دیے کہ ان کی وجہ سے پورے شہر کا نظام متاثر ہوا ہے، مظاہرے کے دوران ٹریفک وارڈنز بھی ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے، انار کلی،ہائی کورٹ، بیگم روڈ، مزنگ روڈ، میکلوڈ روڈ اور لوئر مال پر ٹریفک کئی کئی گھنٹے جام رہی ۔
خبر کا کوڈ : 163048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش