0
Friday 18 May 2012 22:28

حکمرانوں کو بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں، بی این پی

حکمرانوں کو بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں، بی این پی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ اور مرکزی کمیٹی کے ممبر موسیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا اساتذہ ایپکا اور بی ڈی اے کے ملازمین کے ساتھ سلوک ناقابل برداشت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساتذہ اور پی ڈی اے کے احتجاجی کیمپوں کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آج ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ سراپا احتجاج ہیں لیکن حکمران کرپشن اور اپنے ذاتی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کے ساتھ صوبائی حکومت اور مرکزی حکمرانوں کا رویہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان کے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ مہنگائی، بیروزگاری میں ملازمین کے ساتھ حکومت کے طور طریقہ ناقابل برداشت ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کھبی بھی بلوچستان کے عوام کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ بلکہ پچھلے چار سالوں سے ایم پی ایز کو 25 کروڈ اور دیگر مراعات عوام کے پیسوں سے دی گئیں اور عوام کے ٹیکسوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالات پہلے سے زیادہ گھمبیر اور یہاں کے عوام سیاسی، معاشی اور معاشرتی مسائل کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 163090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش