0
Friday 18 May 2012 23:39

بھارت اور یو اے ای سرمایہ کاری کے لئے مشترکہ ٹاسک فورس قائم کرینگے

بھارت اور یو اے ای سرمایہ کاری کے لئے مشترکہ ٹاسک فورس قائم کرینگے
اسلام ٹائمز۔ 57 بلین باہمی تجارت کو فروغ دینے کی کوشش میں بھارت اور متحدہ عرب امارات نے آج کرنسی سیکٹر سمیت سرمایہ کاری کے مواقعوں کی تلاش کے لئے ایک اعلی سطحی مشترکہ ٹاس فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ہہ فیصلہ بھارت کے وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا ہے، یہ ٹاسک فورس ابوظہبی سرماریہ کاری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائرکٹر شیخ حماد بن زید النہان اور بھارت کے تجارت و صنعت و ٹکسٹائل کے وزیر آنند شرما کی سربراہی میں ہوگی، یو اے ای خام تیل سپلائی کرنے والا چوتھا سب سے بڑا ملک ہے اور بھارت کے ساتھ سب سے بڑا تجارتی شراکتدار بھی ہے۔
 
ایس ایم کرشنا نے مہمان وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات کےبعد دہلی میں اخباری نمائندوں سے گففتگو میں کہا کہ مجھے آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ دونوں سرکاروں نے سرمایہ کاری میں مزید مواقعوں کو تلاش کرنے کے لئے ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ٹاسک فورس یقینا ایمرجنسی سکیورٹی سیکٹر سمیت سرمایہ کاری کے تمام شعبوں مزید مواقعوں کو یقیناً تلاش کرے گی، ایس ایم کرشنا نے کہا کہ بھارت کی معیشت دنیا میں سب سے تیز رفتار ایک معیشت بن گئی ہے اور نئی دہلی کو تیل اور دیگر توانائی ذرائع کی امپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے، ۲۰۱۰ء میں بھارت نے بارہ ملین ٹن خام تیل امپورٹ کیا تھا اور ۲۰۱۱ء میں یہ بڑھ کر ۱۴ ملین ٹن ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 163093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش