QR CodeQR Code

اپوزیشن کو ہتھیار اور رقوم کی فراہمی جاری، ملک میں دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ برقرار، بشارالاسد

19 May 2012 00:10

اسلام ٹائمز: روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کے صدر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مکالمہ، سیاسی اصلاحات اور دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ حزب اختلاف کی طرف سے کئے جانے والے تشدد کی مذمت کریں۔


اسلام ٹائمز۔ شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردانہ حملوں کا خطرہ برقرار ہے۔ روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مکالمہ، سیاسی اصلاحات اور دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ حزب اختلاف کی طرف سے کئے جانے والے تشدد کی مذمت کریں، ہم اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے خصوصی ایلچی کوفی عنان کے توسط سے اپنا یہ موقف عالمی برادری تک پہنچانے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ممالک کی طرف سے اپوزیشن کو ہتھیار اور رقوم دی جا رہی ہیں۔ ان دستوں میں فوجداری مقدموں میں ملوث مجرمان شامل ہیں، جنہیں مختلف جرائم کی پاداش میں سزا دی جا چکی تھی۔ مزید برآں القاعدہ کے اراکین جیسے مذہبی شدت پسند اور کرائے کے غیرملکی فوجی بھی شامل ہیں۔ ایسے لوگوں کا طرز فکر شدت پسندانہ ہوتا ہے۔ ان میں سے کئی کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 163116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/163116/اپوزیشن-کو-ہتھیار-اور-رقوم-کی-فراہمی-جاری-ملک-میں-دہشتگردانہ-حملوں-کا-خطرہ-برقرار-بشارالاسد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org