0
Saturday 19 May 2012 00:24

اسلامی انقلاب کی راہ کو جاری رکھیں گے، سید علی خامنہ ای

اسلامی انقلاب کی راہ کو جاری رکھیں گے، سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ اسلامی انقلاب سے جو راہ شروع ہوئی تھی وہ جاری رہے گی۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج دفاع مقدس کے مجاھدین سے ملاقات میں دفاع مقدس کے برسوں کو نہایت خوبصورت تصویر سے تعبیر کرتے ہوئے فرمایا کہ جو راہ اسلامی انقلاب سے شروع ہوئی تھی وہ جاری رہے گی۔ آپ نے فرمایا کہ دفاع مقدس سے لوگوں کو قریب سے آشنا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہزاروں کتابیں ہنری نقطہ نظر سے لکھی جائيں تا کہ ملت ایران دفاع مقدس کے دوران اپنے جیالوں کے ایثار اور قربانیوں سے آشنا ہو سکے۔ 

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلط کردہ جنگ کے دوران ایرانی جوانوں کی کارکردگی کو کامیاب، نہایت اہمیت کی حامل، عظیم اور حیرت انگيز قرار دیا۔ آپ نے فرمایا کہ آج ہمیں دو دشمنوں کا مقابلہ ہے ایک خبیث سامراج ہے تو دوسرا نفس ہے اور اگر تقویٰ سے قدم اٹھائے جائيں اور فیصلے کئے جائيں تو مادی اور معنوی ترقی کا ماحول بن سکتا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے گناہ سے دوری کو سلوک الی اللہ کا لازمہ قرار دیا اور فرمایا کہ گناہ ترک کرنے سے آدھا راستہ طے ہو جاتا ہے البتہ جو لوگ سیاست، حکومت اور مینجمینٹ نیز تبلیغی اور مذہبی ذمہ داریوں کے حامل ان کے گناہوں کا اثر وسیع پیمانے پر ہوتا ہے۔ 

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمي خامنہ ای نے فرمایا کہ حکام کے صحیح اعمال کو دیکھ کر انہیں معاشرے میں بھی اپنایا جاتا ہے اور ہم استقامت اور صحیح کارکردگی سے معاشرے کو بھی ان کاموں کی ترغیب دلاتے ہیں البتہ ہمیں یہ جان لینا چاہیئے کہ ملت ایران کی تحریک بعض افراد کی کم ہمتی اور تھکاوٹ سے تزلزل اور انحراف کا شکار نہیں ہو گی۔ آپ نے فرمایا کہ جو راہ اسلامی انقلاب سے شروع ہوئی ہے جاری رہے گی اور آپ نے دیکھا کہ جن لوگوں نے اپنی ذمہ داری سے چھٹکار حاصل کر لیا، جوش و جذبے سے لبریز جوانوں نے فورا ان کی جگہ لے لی اور انشاءاللہ وہ منزل مقصود تک پہنچ جائيں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 163119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش