QR CodeQR Code

دفاع پاکستان کونسل کا سربراہ اجلاس کل منصورہ ميں ہو گا

19 May 2012 00:29

اسلام ٹائمز:چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے دفاع پاکستان کونسل کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق پر اتحاد امت کیلئے تمام مکاتب فکر کو عمل کرنا چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کا سربراہی اجلاس کل جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر مولانا سمیع الحق کریں گے۔ اجلاس میں جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید، امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن سمیت دیگر جماعتوں کے سربراہ شریک ہوں گے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے دفاع پاکستان کونسل کی جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کے ضابطہ اخلاق پر اتحاد امت کیلئے تمام مکاتب فکر کو عمل کرنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 163122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/163122/دفاع-پاکستان-کونسل-کا-سربراہ-اجلاس-کل-منصورہ-ميں-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org