0
Saturday 19 May 2012 01:37

ملتان میں مسلم لیگ ن کی گو زرداری گو ریلی

ملتان میں مسلم لیگ ن کی گو زرداری گو ریلی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے زیراہتمام بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے اور لوڈشیڈنگ کے خلاف رضا آباد سورج میانی ملتان میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماء حمزہ شہباز لودھی نے کی، ریلی کے شرکاء نے گو زرداری گو اور گو گیلانی گو کے نعرے لگائے اور صدر و وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز لودھی نے کہا کہ حکمران اپنی عیاشیوں کیلئے آئے روز بجلی کی قیمتوں میں بلا جواز اضافے سے ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نہ صرف معیشیت کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ غریب لوگ روزگار اور کاروبار نہ ملنے پر خودکشیوں اور خودسوزیوں پر مجبور ہیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کی قیادت ہی ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 163134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش