QR CodeQR Code

نیٹو وزرائے خارجہ کا اجلاس جاری،20 ممالک فوجی بھیجنے پر تیار

4 Dec 2009 09:36

برسلز میں نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس جاری ہے جس میں صدر اوباما کی نئی افغان پالیسی اور افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ جبکہ نیٹو کے بیس ممالک اپنے فوجی افغانستان


برسلز:برسلز میں نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس جاری ہے جس میں صدر اوباما کی نئی افغان پالیسی اور افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ جبکہ نیٹو کے بیس ممالک اپنے فوجی افغانستان بھیجنے پر تیار ہو گئے ہیں۔نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں نیٹو کے بیس ممالک نے افغانستان میں مزید فوج بھیجنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اور نیٹو ممالک تقریباً پانچ ہزار سے سات ہزار کے درمیان فوجی افغانستان بھیجیں گے۔دوسری جانب اٹلی،جارجیا اور پولینڈ نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔اٹلی اور جارجیا ایک ایک ہزار اور پولینڈ 600 فوجی افغانستان بھیجے گا۔ یہ فوجی آئندہ سال کے آغاز میں افغانستان پہنچیں گے۔نیٹو کے بڑے ممالک جرمنی اور فرانس نے صدر اوباما کی جانب سے تیس ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے لیکن وہ مزید فوجی وہاں بھیجنے کے معاملے پر خاموش ہیں ۔دونوں ملک اس بارے میں کوئی بھی واضح اعلان جنوری میں لندن میں افغانستان پر ہونے والی کانفرنس میں کریں گے۔آج امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بھی نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گی اور افغانستان کی صورت حال پر بریفنگ دیں گی۔


خبر کا کوڈ: 16315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/16315/نیٹو-وزرائے-خارجہ-کا-اجلاس-جاری-20-ممالک-فوجی-بھیجنے-پر-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org