0
Saturday 19 May 2012 01:53

امن کے دعویداروں نے خیبر پختونخوا کو بارود کے ڈھیر پر لاکھڑا کیا ہے، امیر مقام

امن کے دعویداروں نے خیبر پختونخوا کو بارود کے ڈھیر پر لاکھڑا کیا ہے، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء امیر مقام نے کہا ہے کہ امن کے دعوے داروں نے صوبہ خیبر پختونخوا کو بارود کے ڈھیر پر لاکھڑا کیا ہے۔ مالاکنڈ ایجنسی کے علاقے بٹ خیلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولوی اور درویشوں کی حکومت نے عوام کو کچھ بھی نہیں دیا، اس لئے عوام بھی انہیں اگلے انتخابات میں رد کر دیں گے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ حالات پر اے این پی سے مناظرے کیلئے تیار ہیں تاہم کسی صوبائی وزیر سے نہیں بلکہ اسفند یار ولی سے مناظرہ ہو سکتا ہے۔ جلسے کے دوران جماعت اسلامی کے مقامی رہنماء حاجی فضل وہاب اور اقبال حسین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 163153
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش