0
Friday 4 Dec 2009 11:52

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 22 دہشت گرد ہلاک،خاتون خودکش بمبار سمیت 195 افراد گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 22 دہشت گرد ہلاک،خاتون خودکش بمبار سمیت 195 افراد گرفتار
سوات،جنوبی وزیرستان:سوات اور اورکزئی ایجنسی میں ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے 2 اہم کمانڈروں سمیت 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 دہشتگردوں کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں،مختلف علاقوں سے خاتون خودکش بمبار اور شدت پسندوں سمیت مزید 195 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے،دوسری طرف جنوبی وزیرستان میں فورسز نے 15 بنکرز تباہ کر کے 22 بارودی سرنگیں دریافت کر لی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوات میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دو اہم کمانڈروں سمیت 15 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو عسکریت پسندوں کے لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ہلاک ہونے والے کمانڈروں میں محمد نسیم عرف ابو فراج اور عالمگیر بھی شامل ہیں۔سوات میڈیا سینیٹر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گرفتار عسکریت پسند کی نشاندہی پر کوزہ بانڈی کے علاقے سیگرام میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اہم عسکریت پسند کمانڈر محمد نسیم عرف ابو فراج بھی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔

Print Version
خبر کا کوڈ : 16319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش