0
Saturday 19 May 2012 14:17

پوری پاکستانی قوم تحریک آزادی کشمیر کی پشت پر ہے، راجہ ظفر الحق

پوری پاکستانی قوم تحریک آزادی کشمیر کی پشت پر ہے، راجہ ظفر الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی اور حریت کانفرنس کے رہنمائوں غلام محمد صفی، محمود ساغر پر مشتمل سہ رکنی کمیٹی نے کل (جمعہ) کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور معتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل راجہ ظفر الحق سے ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنمائوں نے مسلم لیگ کے چیئرمین کو کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قومی قائدین کو مسئلہ کشمیرکے حوالے سے یکساں موقف اختیار کرتے ہوئے کشمیریوں کی جدوجہد کو ہر سطح پر مستحکم کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی اہل پاکستان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، پاکستان مسئلہ کشمیر کا وکیل اور فریق ہے اور اس حیثیت سے پاکستان کو اپنا مطلوبہ کردار ادا کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا حصول ممکن ہے، کشمیری قیادت نے راجہ ظفر الحق جو موتمر عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں کے کشمیر کے حوالے سے قائدانہ کردار پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
 
اس موقع پر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم تحریک آزادی کشمیرکی پشت پر ہے، مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خوشگوار تعلقات اس وقت قائم ہوسکتے ہیں جب مسئلہ کشمیر حل ہوجائے، انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد اور تاریخی قربانیوں کے نتیجے میں دنیا کا ہر انصاف پسند فرد کشمیریوں کی حمایت کرنے پر مجبورہے، راجہ ظفر الحق نے کہا کہ جنرل مشرف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مسائل کا شکار ہے اور اسی نے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچایا، انھوں نے کہا کہ جنرل مشرف کو لایا ہی مسئلہ کشمیر کو ختم کرنے کے لیے تھا، انھوں نے کشمیری قیادت سے کہا کہ وہ ملک کے اندار اور باہر ہرسطح پر اپنی حمایت کے لیے جدوجہد کو تیز کریں۔
خبر کا کوڈ : 163194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش