QR CodeQR Code

صوبائی حکومت 90 دن میں بلدیاتی انتخابات کرائے، سندھ ہائیکورٹ

19 May 2012 16:51

اسلام ٹائمز:جسٹس فیصل عرب اور جسٹس ندیم اختر پر مشتمل بنچ نے قرار دیا کہ بلدیاتی انتخابات آئینی تقاضا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوے روز میں بلدیاتی انتخابات آئینی ضرورت ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو بلدیاتی انتخابات نوے روز میں کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ سکھر کے سابق ناظم ناصر حسین شاہ کی دو سال قبل دائر کی جانے والی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ جسٹس فیصل عرب اور جسٹس ندیم اختر پر مشتمل بنچ نے قرار دیا کہ بلدیاتی انتخابات آئینی تقاضا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوے روز میں بلدیاتی انتخابات آئینی ضرورت ہیں۔

حکومت سندھ اور الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے کے متعدد علاقے سیلاب سے متاثر ہیں، جس کی وجہ سے انتخابات کے انعقاد میں تاخیر ہورہی ہے۔ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت ضمنی الیکشن کرا رہی ہے لیکن بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کئے جا رہی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے صوبائی حکومت کو 90 روز میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا۔


خبر کا کوڈ: 163372

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/163372/صوبائی-حکومت-90-دن-میں-بلدیاتی-انتخابات-کرائے-سندھ-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org