QR CodeQR Code

نيٹو سپلائی کے حوالے سے پارليمنٹ کا فيصلہ سپريم

10 اراکين اسمبلی کی طاقت سے پارليمنٹ کو اسلام دشمن قانون سازی سے روکا، فضل الرحمن

19 May 2012 18:18

اسلام ٹائمز: بٹگرام ميں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جے يو آئی نے ہميشہ اسلام کی سربلندی کیلئے کام اور امريکہ کی غلامی سے انکار کيا، اس لئے حکومت اور ايجنسياں ان کیخلاف ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعيت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نيٹو سپلائي کے حوالے سے پارليمنٹ کا فيصلہ ہر حالت ميں سپريم ہے۔ بٹگرام ميں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جے يو آئي نے ہميشہ اسلام کي سربلندي کے لئے کام اور امريکہ کي غلامي سے انکار کيا۔ اس لئے حکومت اور ايجنسياں اْن کے خلاف ہيں۔ انہوں نے کہا کہ صرف دس اراکين اسمبلي کي طاقت سے پارليمنٹ کو اسلام دشمن قانون سازي سے روک رکھا ہے۔ حکمران گڈ گورنسس قائم کرنے کے بجائے عدليہ اور جيلوں کے درميان بھٹک رہے ہيں۔ سپريم کورٹ نے وزيراعظم کے خلاف فيصلہ دے ديا ہے، ليکن وہ پھر بھي وزيراعظم ہيں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کي ترقي اور سالميت کے لئے آئين ميں اصلاحات کي اشد ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 163400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/163400/10-اراکين-اسمبلی-کی-طاقت-سے-پارليمنٹ-کو-اسلام-دشمن-قانون-سازی-روکا-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org