0
Saturday 19 May 2012 23:07

وکلاء تنظیموں نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے استعفٰی کا مطالبہ کر دیا

وکلاء تنظیموں نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے استعفٰی کا مطالبہ کر دیا
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں آل پاکستان وکلاء کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی، کنونشن کے اختتام پر تیرہ نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سزا کے بعد یوسف رضا گیلانی آئینی، قانونی اور اخلاقی طور پر وزیراعظم نہیں رہے، لٰہذا وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے علیحدہ ہو جائیں۔ وکلاء نے عدلیہ کے فیصلوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو حکومت کیخلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔

وکلاء رہنماؤں نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں پر تضحیک آمیز تبصروں اور تنقید کی بھی شدید مذمت کی۔ وکلاء نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ کے تمام فیصلوں پر بلا تاخیر من و عن عمل کیا جائے۔ کنونشن میں تحریک آزادی عدلیہ کی جد وجہد کے دوران زخمی اور شہید ہونے والے وکلاء کو خراج تحسین پیش کیا گیا، وکلاء رہنماؤں نے ملک بھر اور بالخصوص کراچی بلوچستان میں وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کا نشانہ بنانے کی پرزور مذمت کی۔ وکلاء نے قرار دیا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملہ اور امریکہ کی طرف سے معافی نہ مانگنے کے باوجود نیٹو سپلائی کی بحالی ملکی خودمختاری کے منافی ہے۔

خبر کا کوڈ : 163470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش