0
Sunday 20 May 2012 18:51

ترک وزیراعظم 3 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

ترک وزیراعظم 3 روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے
اسلام ٹائمز۔ ترک کے وزیراعظم طیب اردوان وزیراعظم گیلانی کی دعوت پر تین روزہ دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، طیب اردوان کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وہ پہلے عالمی رہنما ہیں جو پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوسری مرتبہ خطاب کریں گے۔ اس سے پہلے انہوں نے اکتوبر 2009ء میں پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کیا تھا اور اس طرح وہ چوتھے عالمی رہنما تھے جنہوں نے پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ ترکی کے وزیراعظم ، جن کے ہمراہ اعلٰی سطح کا وفد پاکستان آیا ہے پاکستان کی اعلٰی قیادت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کریں گے۔ وہ اسلام آباد میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ اعلٰی سطح کی تعاون کونسل کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کل ترکي کے وزيراعظم رجب طيب اردگان کے اعزاز ميں عشائيہ ديں گے۔ تمام سياسي جماعتوں کے سربراہان کو شرکت کي دعوت دي گئي ہے، ترجمان وزيراعظم ہاوس کے مطابق جن سياسي شخصيات کو دعوت نامے بھيجے گئے ہيں اُن ميں مسلم ليگ ن کے صدر نواز شريف، چيئرمين تحريک انصاف عمران خان خان، جماعت اسلامي کے امير منور حسن، جمعيت علماء اسلام ف کے امير مولانا فضل الرحمان، منير اورکزئي، پيپلز پارٹي شير پاو کے صدر آفتاب شيرپاو شامل ہيں۔ اس کے علاوہ غلام مرتضيٰ جتوئي ، مظفر حسين شاہ، چوہدري شجاعت حسين، مير اسرار اللہ زہري، فاروق ستار، حاجي عديل، صدر الدين شاہ اور اسفنديار ولي کو بھي اعشايہ ميں شرکت کے لئے وزيراعظم ہاوس کي جانب سے دعوت نامے بھيجے گئے ہيں۔ عشائيہ ميں شرکت کے لئے تمام صوبائي وزراء اعلٰي اور گورنرز کو بھي مدعو کيا گيا ہے۔
خبر کا کوڈ : 163744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش