0
Sunday 20 May 2012 19:14

شکاگو کانفرنس میں نیٹو سپلائی بحال نہ ہونے پر مایوسی نہیں ہوگی، جنرل جان ايلن

شکاگو کانفرنس میں نیٹو سپلائی بحال نہ ہونے پر مایوسی نہیں ہوگی، جنرل جان ايلن
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں تعینات بین الاقوامی سکیورٹی اسسٹنس (ایساف) کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ اگر شکاگو میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں نیٹو سپلائی بحالی کے حوالے کوئی پیش رفت نہیں ہوتی تو انھیں اس سے کوئی مایوسی نہیں ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جنرل جان ایلن کا کہنا تھا کہ وہ وہ پُر امید ہیں کہ پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی بحال کر دی جائے گی، لیکن اس بارے میں کوئی حتمی وقت نہیں دیا جا سکتا۔ امریکی جنرل سے پوچھے گئے ایک سوال میں ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے ہمیں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سے نیٹو کے ساز و سامان کی واپسی میں آسانی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 163757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش