0
Sunday 20 May 2012 22:54

کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 افراد قتل، تربت میں صحافی کی نعش برآمد

کوئٹہ میں فائرنگ سے 2 افراد قتل، تربت میں صحافی کی نعش برآمد
اسلام ٹائمز۔ تربت کے سینئر صحافی رزاق گل شہید کر دیئے گئے، ان کی گولیوں سے چھلنی نعش سنگانی سر میں گھر کے قریب صبح تین بجے پائی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ رات آٹھ بجے گھر واپس آنے کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے اور پھر ان کا نمبر بند تھا۔ تربت پولیس کے مطابق صبح پانچ بجے کے قریب مقامی آبادی کی طرف سے اطلاع پر پولیس نے پرانے سول اسپتال سنگانی سر کے قریب پڑی ہوئی نعش وہاں سے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دی، جہاں انکی شناخت صحافی رزاق گل کے نام سے ہوئی۔ مقامی آبادی کے مطابق رات تین بجے کے قریب قریبی محلہ سے شدید فائرنگ سنی گئی تھی، صحافی رزاق گل کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ 

شہید رزاق گل کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ رزاق گل بلوچ نیشنل موومنٹ کی مرکزی کمیٹی کے ممبر تھے۔ ان کی شہادت کے ردعمل میں بی این ایم کی جانب تربت سمیت مند، تمپ اور ہوشاپ کے علاقوں میں شٹرڈاون کی گئی۔ اس موقع پر صحافیوں نے سیاہ پٹیاں بازوں پر باندھ کر سوگ منایا اور پریس کلب کے سامنے سیاہ پرچم لہرایا۔

علاوہ ازیں پولیس کے مطابق ہفتہ کی شام ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کے سامنے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جیل وارڈن امتیاز رسول کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول کی لاش بہاولپور روانہ کردی گئی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں میں ایک شخص اختر محمد باغ میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ ایک دوسرے واقعہ میں جیونی میں نامعلوم مسلح افراد نے سنسار میں روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کے کیمپ میں گھس کر وہاں کھڑے پانچ ڈمپر، ایک لوڈر و یگر مشینری کو نذر آتش کردیا جبکہ پسنی میں نامعلوم افرادنے فضل محمد کی دکان پر دستی بم پھینکا۔ جس سے دکاندار شدید زخمی ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 163788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش