QR CodeQR Code

وزيراعظم سپريم کورٹ کے فيصلے کيخلاف اپيل کريں گے، فوزيہ وہاب

21 May 2012 00:00

اسلام ٹائمز: چکوال ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے پيپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ اپيل کا فيصلہ بھی ہمارے خلاف آيا تو معاملہ اسپيکر قومی اسمبلی کے پاس جائيگا۔


اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی اور پيپلز پارٹی کی رہنما فوزيہ وہاب نے کہا ہے کہ وزيراعظم سپريم کورٹ کے فيصلے کيخلاف اپيل کريں گے۔ چکوال ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے فوزيہ وہاب کا کہنا تھا کہ وزيراعظم کے پاس ۵  جون تک اپيل کا حق ہے، سپريم کورٹ کے فيصلے کيخلاف وزيراعظم اسی دوران اپيل داخل کريں گے، اپيل کا فيصلہ بھی ہمارے خلاف آيا تو معاملہ اسپيکر قومی اسمبلی کے پاس جائيگا، اسپیکر کے پاس یہ کیس جانے کے مرحلے کے بعد ای سی پی کے واپس اس حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے ۳ ماہ کا عرصہ موجود ہے، اس دوران پيپلزپارٹی اور اتحاديوں کی حکومت کو ۵ سال پورے ہو جائيں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 163826

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/163826/وزيراعظم-سپريم-کورٹ-کے-فيصلے-کيخلاف-اپيل-کريں-گے-فوزيہ-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org