QR CodeQR Code

صوابی میں تعلیم دشمنوں کی ایک اور کارروائی، پرائمری سکول تباہ

21 May 2012 01:35

اسلام ٹائمز: پوليس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شدت پسندوں نے اسکول کے قريب دو بم نصب کر رکھے تھے، ايک بم پھٹنے سے سکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ جبکہ دوسرے کو ناکارہ بناديا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ تعلیم دشمنوں کی جانب سے خیبر پختونخوا میں تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ واقعہ میں ضلع صوابی کے علاقے کالو خان ميں شدت پسندوں نے پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا ديا۔ پوليس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شدت پسندوں نے اسکول کے قريب دو بم نصب کر رکھے تھے، ايک بم پھٹنے سے سکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ جبکہ دوسرے بم کو بم ڈسپوزل يونٹ نے ناکارہ بنا ديا، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہيں ہوا، واضح رہے کہ تعلیمی اداروں کی تباہی کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے تاہم حکومت نے اس جانب اب تک کسی قسم کی توجہ مرکوز نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 163836

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/163836/صوابی-میں-تعلیم-دشمنوں-کی-ایک-اور-کارروائی-پرائمری-سکول-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org