QR CodeQR Code

راولپنڈی میں مسجد میں کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائی پر ایران کا پاکستان کے ساتھ اظہار ہمدردی

6 Dec 2009 10:47

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے پاکستان کے شہر راولپنڈی میں واقع ایک مسجد میں کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔رامین مہمان پرست نے راولپنڈی میں واقع مسجد میں


تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے پاکستان کے شہر راولپنڈی میں واقع ایک مسجد میں کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔رامین مہمان پرست نے راولپنڈی میں واقع مسجد میں کۓ جانے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوۓ اس واقعے میں متعدد پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر پاکستان کی حکومت،عوام اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی ہے اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ علاقے سے بدامنی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو جاۓ گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں واقع ایک مسجد میں جمعہ کے دن کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائي میں دسیوں نمازی جاں بحق ہوگۓ تھے۔


خبر کا کوڈ: 16386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/16386/راولپنڈی-میں-مسجد-کی-جانے-والی-دہشتگردانہ-کارروائی-پر-ایران-کا-پاکستان-کے-ساتھ-اظہار-ہمدردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org