0
Monday 21 May 2012 14:53

علامہ طاہر القادری کی پروفیسر سید شبیہ الحسن کے بیہمانہ شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت

علامہ طاہر القادری کی پروفیسر سید شبیہ الحسن کے بیہمانہ شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے معروف دانشور، تجزیہ نگار اور نقاد پروفیسر ڈاکٹر سید شبیہ الحسن کی بیہمانہ شہادت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے علم و ادب کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کی سفاکانہ کارروائی ہمارے معاشرے کی انتہا پسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔ ڈاکٹر شبیہ الحسن کا قتل علم دوستی، بین المسالک رواداری، امن و محبت، مثبت اقدار اور احترام و برداشت کا قتل ہے۔

علامہ طاہر القادری نے کہا کہ انہیں درندگی کی بھینٹ چڑھانے والے انسان کہلانے کے مستحق نہیں، ڈاکٹر شبیہ الحسن قومی اثاثہ اور ہمارے معاشرے کا حسن تھے، محبت اور امن کے پیغام کو عام کرنا ان کا مشن تھا، انکے قائم کردہ تعلیمی ادارے ان کے مشن کو آگے بڑھانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں، اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور انکے لواحقین اور متعلقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
خبر کا کوڈ : 163936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش