0
Monday 21 May 2012 21:44

شکاگو کانفرنس، صدر زرداری نے نیٹو سپلائی کھولنے کے بدلے مطالبات کی فہرست پیش کر دی

شکاگو کانفرنس، صدر زرداری نے نیٹو سپلائی کھولنے کے بدلے مطالبات کی فہرست پیش کر دی
اسلام ٹائمز۔ شکاگو ميں افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس کے موقع پر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور امريکی صدر بارک اوبامہ کے درميان ملاقات ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق شکاگو کانفرنس کے دوسرے دن ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے تعلقات اور بالخصوص نيٹو سپلائی سميت ديگر اہم امور پر بات چيت ہوئی ہے يہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس ملاقات سے دونوں ملکوں کے درميان تعلقات کے معاملے پر برف پگھلی ہے کيونکہ امريکی صدر نے اس سے قبل پاکستانی رہنماء سے ملاقات سے انکار کيا تھا۔ ملاقات کے بعد صدر زرداری کانفرنس ميں شريک ہو گئے ہيں، جہاں وہ خطاب بھی کرينگے۔ 

دريں اثناء صدر اوبامہ بھی صدر زرداری سے ملاقات کے بعد کانفرنس ہال ميں پہنچ چکے ہيں۔  شکاگو میں نیٹو کانفرنس کے دوسرے روز صدر آصف زرداری نے امریکی صدر براک اوباما اور وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے نیٹو سپلائی کھولنے کے بدلے مطالبات کی فہرست پیش کر دی۔ صدر زرداری کی براک اوباما سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت متعدد امور زیربحث آئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے امریکی صدر اوباما نے صدر زرداری سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔ 

صدر کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں نیٹو سپلائی کا معاملہ زیر بحث رہا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر زرداری نے ہلیری کلنٹن سے سلالہ واقعے پر معافی کا مطالبہ دہرایا اور ڈرون پالیسی تبدیل کرنے پر زور دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوباما انتظامیہ کو امید تھی کہ صدر زرداری کانفرنس میں نیٹو سپلائی کھولنے کا اعلان کریں گے، تاہم وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات میں صدر زرداری نے سپلائی کھولنے کے بدلے مطالبات کی فہرست پیش کر دی۔ 

میڈیا کے مطابق صدر زرداری کی جانب سے پیش کردہ مطالبات میں نیٹو کے ہر ٹرک کے بدلے ملنے والا معاوضہ دوگنا کرنے کی شرط بھی شامل تھی۔ امریکی صدر براک اوباما نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے لیے سپلائی روٹ بہت اہمیت کا حامل ہے افغان فورسز ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل ہو چکی ہیں۔ صدر اوباما نے کہا کہ اسٹریٹیجک معاہدہ افغانستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دے گا۔ اس سے قبل نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسموسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں 2014ء تک ایساف کے آپریشن ختم کر دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 164066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش