QR CodeQR Code

سوات کے پہاڑوں پر مئی کے مہینے میں برفباری، سردی دوبارہ لوٹ آئی

21 May 2012 23:33

اسلام ٹائمز: اطلاعات کے مطابق وادی کالام کے پہاڑوں پر کئی انچ تک برفباری ہوئی ہے، لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال بھی شروع کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کی وادی کالام کے پہاڑوں پر مئی میں بھی برفباری ہوئی ہے، جس سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا ہے جبکہ مدین اور بحرین سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، اطلاعات کے مطابق وادی کالام کے پہاڑوں پر مئی میں بھی کئی انچ تک برفباری ہوئی ہے، جس سے موسم دوبارہ سرد ہوگیا ہے، سردی واپس آنے سے لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال بھی شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ آج کل ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کا موسم ہے جبکہ ماہ مئی میں سوات کے علاقہ کالام میں برفباری ہونا کسی موسمیاتی معجزہ سے کم نہیں۔


خبر کا کوڈ: 164084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164084/سوات-کے-پہاڑوں-پر-مئی-مہینے-میں-برفباری-سردی-دوبارہ-لوٹ-آئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org