0
Wednesday 23 May 2012 01:05

کشمیر میں قیام امن کا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے، عمر عبداللہ

کشمیر میں قیام امن کا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے قیام امن کا سہرا عوام کے سر باندھتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اب سول سوسائٹی کی طرف سے سیکورٹی فورسز کی زیادتیوں اور طاقت کے غلط استعمال کی شکایات نہیں کی جارہی ہیں، مختلف حلقوں کی طرف سے ابھارے گئے نکات اور ظاہر کردہ خیالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پھر ایک مرتبہ کہا کہ وادی میں قیام امن کا سارا کریڈیٹ عوام کو ہی جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ امن کا ساتھ دینے کا فائدہ بھی عوام کو ہی ملنا چاہیے اور ریاستی سرکار اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ وادی میں امن وامان کی صورتحال بہتر رہے تاکہ سیاحتی صنعت کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور طبقوں کو بھر پور فائدہ حاصل ہوسکے۔
 
انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار نے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنائے رکھنے اور عوام کو راحت پہنچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قیام امن میں سماج کے سبھی طبقوں کا رول بنتا ہے کیونکہ امن وامان کی صورتحال سماج کے ہر طبقے کیلئے راحت بخش اور فائدہ مند ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ سرینگر میں امن وقانون کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد اب تک شہر کے مختلف علاقوں سے 40 فورسز بنکروں کو ہٹایا گیا اور آنے والے دنوں میں سرینگر کے علاوہ وادی کے دوسرے علاقوں میں بھی فورسز بینکروں اور چوکیوں کو ہٹانے کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 164379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش