QR CodeQR Code

شکاگو میں صدر زرداری کے ساتھ اچھوتوں والا سلوک ہوا، شاہ محمود قریشی

22 May 2012 22:59

اسلام ٹائمز: لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ دورہ شکاگو سے کامیابی اسی صورت ممکن تھی کہ وہ پارلیمنٹ کی منظور کردہ قراردادوں کو شکاگو کانفرنس سے منواتے، مگر افسوس کہ وہ نیٹو قیادت کو قائل نہ کرسکے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شکاگو کانفرنس میں صدر آصف علی زرداری کے ساتھ اچھوتوں والا سلوک ہوا، جس سے پاکستان کی عالمی برادری میں سبکی ہوئی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی حکومت دنیا میں اپنا اعتماد کھو چکی ہے، امریکی انتظامیہ میں یہ تاثر عام ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس پارلیمنٹ اور عوام کا مینڈیٹ نہیں۔ شکاگو کانفرنس میں کسی بھی سربراہ مملکت نے ماسوائے آسٹریلین وزیراعظم کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کو اہمیت نہیں دی، جبکہ پاک افغان امریکہ ملاقات بھی ملتوی کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے دورہ شکاگو سے کامیابی اسی صورت ممکن تھی کہ وہ پارلیمنٹ کی منظور کردہ قراردادوں کو شکاگو کانفرنس سے منواتے مگر افسوس کہ وہ نیٹو قیادت کو قائل نہ کرسکے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لاہور میں آئی ایس ایف کے ممبر سازی مہم کیمپ پر حملے کا وزیراعلٰی پنجاب نوٹس لیں، ورنہ وہ تحریک انصاف کے نوجوانوں کو مشتعل ہونے سے روک نہ پائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 164400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164400/شکاگو-میں-صدر-زرداری-کے-ساتھ-اچھوتوں-والا-سلوک-ہوا-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org