QR CodeQR Code

رسالپور، تعلیم دشمنوں نے گورنمنٹ کمیونٹی گرلز پرائمری کو تباہ کردیا

23 May 2012 17:36

اسلام ٹائمز: گورنمنٹ کمیونٹی گرلز پرائمری سکول چاندنی کورونہ آفریدو کلے کی بلڈنگ زمین بوس ہوگئی۔ بم ڈسپوزل اسکورڈ کے مطابق دو دھماکوں میں چھ سے آٹھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ رسالپور میں تعلیم دشمن شدت پسندوں نے گورنمنٹ کمیونٹی گرلز پرائمری سکول کو یکے بعد دیگرے دو بموں سے اڑا دیا۔ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ اس سے پورا علاقہ لہرز اٹھا۔ گورنمنٹ کمیونٹی گرلز پرائمری سکول چاندنی کورونہ آفریدو کلے کی بلڈنگ زمین بوس ہوگئی۔ بم ڈسپوزل اسکورڈ کے مطابق چھ سے آٹھ کلو گرام بارودی مواد سے دیسی ساخت کے دونوں بم بنائے گئے تھے۔ پولیس نے سکول کے چوکیدار کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق جب سکول میں دھماکے ہوئے تو سکول چوکیدار ڈیوٹی سے غائب تھا۔ دھماکوں کی اطلاع بھی گائوں کے لوگوں نے دی۔ دوسری جانب تھانہ رسالپور میں نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 164417

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164417/رسالپور-تعلیم-دشمنوں-نے-گورنمنٹ-کمیونٹی-گرلز-پرائمری-کو-تباہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org