0
Wednesday 23 May 2012 00:03

منموہن سنگھ کا ایک بار پھر دورہ پاکستان کا اعلان

منموہن سنگھ کا ایک بار پھر دورہ پاکستان کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے ایک بار پھر دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دورے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔ منموہن سنگھ نے صدر زرادری کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کے حل کے لیے بات کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے اور باہمی تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ منموہن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا نہایت احسن اقدام ہے اور بھارت بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات مثبت سمت میں لے جانا چاہتا ہے، جس کے لیے وہ مناسب وقت پر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

خبر کا کوڈ : 164426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش