QR CodeQR Code

27 مئی کو ہونیوالی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی تیاریاں جاری

25 May 2012 00:13

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء نے ممتاز آباد اور چوک قذافی میں کارنرز میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نیٹو سپلائی کی مکمل مخالفت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہزاروں پاکستانیوں کے خون کی ہولی کھیلنے والے امریکہ اور اُس کے حواریوں سے اپنا دامن چھڑائے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنس کی رابطہ مہم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء یافث نوید ہاشمی نے ممتاز آباد اور چوک قذافی میں کارنرز میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کے دیگر شہروں میں کامیابی سے منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت ع کانفرنسز کی طرح ملتان میں بھی کامیاب ثابت ہوگی، مجلس وحدت مسلمین پہلے سے سرائیکی صوبے کی حمایت کر چکی ہے، ہمارا موقف ہے کہ انتظامی سطح پر علیحدہ صوبے بننے چاہییں کیونکہ اس سے پاکستان میں ترقی کی راہیں کھلیں گی۔

یافث نوید ہاشمی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نیٹو سپلائی کی مکمل مخالفت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہزاروں پاکستانیوں کے خون کی ہولی کھیلنے والے امریکہ اور اُس کے حواریوں سے اپنا دامن چھڑائے، اُنہوں نے کہا کہ عدل کے بغیر کوئی بھی ریاست مضبوطی سے کام نہیں کر سکتی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی بد قسمتی یہ ہے کہ جو بھی اس ملک کو مخلص قائد ملا ہے قوم نے اُسے ضائع کر دیا۔

یافث نوید ہاشمی نے کہا کہ 27 مئی کو پورے جنوبی سے ہزاروں کی تعداد میں مومنین جوق در جوق اسپورٹس گرائونڈ ملتان پہنچیں گے، اس موقع پر اُنہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک پُرامن اور وحدت کی دعوت دینے والی جماعت ہے، ملتان میں ہونے والی قرآن و اہل بیت ع کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے انتظامیہ ہم سے تعاون کرے۔


خبر کا کوڈ: 164450

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164450/27-مئی-کو-ہونیوالی-قرآن-اہلبیت-ع-کانفرنس-کی-تیاریاں-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org