0
Wednesday 23 May 2012 16:15

ملکی بدحالی کیوجہ دونوں بڑی جماعتوں کی حکومتی باریاں ہیں، ڈاکٹر انوار الحق

ملکی بدحالی کیوجہ دونوں بڑی جماعتوں کی حکومتی باریاں ہیں، ڈاکٹر انوار الحق
اسلام ٹائمز۔ ملکی بدحالی کی وجہ دونوں بڑی جماعتوں کی حکومتی باریاں اور سدا بہار حکومتی اتحادی ہیں، عوام ان کھوکھلے نعروں اور سبز باغ دکھانے والوں کو مسترد کر رہے ہیں، عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں، ان خیالات کا اظہار رکن مرکزی و صوبائی مجلس شوری و ضلعی امیر جماعت اسلامی رحیم یار خان ڈاکٹر انوار الحق نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام تبدیلی اور اسلامی نظام حکومت کے لئے جماعت اسلامی پر بھرپور اعتماد کررہے ہیں، انھوں نے ملکی مسائل کرپشن اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجمن غلامان امریکہ پر مشتمل برسر اقتدار جماعتیں امریکہ مفادات کے محافظ ہیں جو ملکی مسائل کی اصل جڑ ہیں۔
 
انھوں نے کہا کہ حکومت اور اسکے اتحادی کرپشن اور اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کی خاطر آئین اور عدلیہ کا مذاق اڑا رہے ہیں، جماعت اسلامی کا انتخابی منشور میں ملکی قومی اور عوامی مسائل کی نشاندہی کیساتھ ساتھ ان کا حل اور پاکستان کو مدینہ منورہ جیسی اسٹیٹ بنانے کا پورا منصوبہ عوام کے سامنے ہے، جماعت اسلامی اقتدار میں آکر قومی مسائل حل کرے گی۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کی عام انتخابات سے قبل عدلیہ کے حکم کے مطابق جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 164498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش