0
Monday 7 Dec 2009 19:27

امریکا اور برطانیہ ایران کو تنہا کرنا چاہتے ہیں،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

امریکا اور برطانیہ ایران کو تنہا کرنا چاہتے ہیں،آیت اللہ سید علی خامنہ ای
تہران:ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکہ اور برطانیہ کو تہران کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ ممالک ہمیں عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششوں میں ناکام ہونگے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم رہنما نے کہا کہ امریکہ اور دیگر استعماری ریاستیں گزشتہ تیس سالوں سے ایران کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی مہربانی سے مستقبل میں بھی یہ طاقتیں ناکامی سے دو چار ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ طاقتیں فوجی کارروائیوں اور پابندیوں کے ذریعے اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام ہوئی ہیں۔انہوں نے اپنے عزائم میں کامیابی کیلئے ہمارے ملک کے اندر انتشار پیدا کرنے کی کوشش شروع کر دی ہیں تاہم ہماری قوم متحد ہے اور کبھی بھی ان طاقتوں کو اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیگی۔

خبر کا کوڈ : 16462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش