0
Wednesday 23 May 2012 15:05

کراچی، حيدرآباد اور ميرپورخاص ميں انٹر کے پرچے ملتوی

کراچی، حيدرآباد اور ميرپورخاص ميں انٹر کے پرچے ملتوی

 اسلام ٹائمز۔ کراچی اور اندرون سندھ ميں کشيدہ صورتحال کے باعث کراچی، حيدرآباد اور ميرپورخاص کے انٹر بورڈز نے آج ہونے والے انٹر کے شيڈول پرچے ملتوی کرديئے ہيں۔ اعلی ثانوی تعليمی بورڈ کراچی کے چيئرمين انوار احمد زئی کے اعلاميہ کے مطابق آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کرديے گئے۔ ادھر حيدرآباد تعليمی بورڈ کے ترجمان کے مطابق حيدرآباد ميں بھی انٹر کے پرچے ملتوی کردئيے گئے ہيں۔ جبکہ تعليمی بورڈ ميرپورخاص نے بھی بورڈ کے تحت ميرپور خاص ميں شيڈول پرچے ملتوی کرديئے ہيں۔
 
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں مہاجر صوبے کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پر فائرنگ کے خلاف آج ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کے بعد حالات کی خرابی کے پیش نظر پرچے ملتوی کئے گئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 164656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش