QR CodeQR Code

رينجرز کی چھاپہ مار کارروائياں، 15 سے زائد ملزمان گرفتار

23 May 2012 22:06

اسلام ٹائمز:رينجرز کے دفتر کے باہر اولڈ سٹی ايريا اور بوھرا پير کے علاقوں ميں پکٹرے گئے افراد کے اہلخانہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کرنے پر رينجرز اہلکاروں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے ڈنڈوں کا استعمال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی ميں رينجرز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں ميں چھاپہ مار کاروائيوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران 15 سے زائد ملزمان کو حراست ميں لے ليا گيا ہے۔ رينجرز حکام کے مطابق مشرف کالونی، رنچھوڑ لائن اور نيپئير روڈ پر چھاپہ مار کاروائياں کی گئيں ہيں، کارروائيوں کے دوران دو مبينہ ٹارگٹ کلرز سميت 15 ملزمان کو حراست ميں لے ليا گيا، رينجرز حکام کا دعوی ہے کہ حراست ميں ليے گئے افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

رات گئے کراچی کے علاقے گارڈن، لائينز ايريا، بوھرا پير اور اولڈ سٹی ايريا کے مختلف علاقوں ميں رينجرز کی جانب سے مزيد چھاپہ مار کاروائياں جاری رہيں، رينجرز کی جانب سے پکڑے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہي ہے۔ دوسری جانب ڈی جے سائنس کالج کے سامنے واقع رينجرز کے دفتر کے باہر اولڈ سٹی ايريا اور بوھرا پير کے علاقوں ميں پکٹرے گئے افراد کے اہلخانہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کيا گيا، احتجاجی مظاہرين ميں خواتين بھی شامل تھيں، رينجرز اہلکاروں کی جانب سے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے ڈنڈے بھی مارے گئے، جو خواتين کو بھی لگے، اس دوران رينجرز اہلکاروں نے ميڈيا کے نمائندوں کو کوريج سے روک ديا۔


خبر کا کوڈ: 164681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164681/رينجرز-کی-چھاپہ-مار-کارروائياں-15-سے-زائد-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org