0
Wednesday 23 May 2012 20:55

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی جانب سے دینی کتب خانہ کی بے حرمتی کی مذموم کوشش

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی جانب سے دینی کتب خانہ کی بے حرمتی کی مذموم کوشش
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل کے مرکزی دفتر تاریخی میرواعظ منزل میں ہفتہ شہادت کی تقریبات کے دوران پولیس اور بھارتی فورسز کے ہاتھوں بار بار چھاپوں، گرفتاریوں اور علمی و دینی ونادر کتب خانہ کی بے حرمتی کی مذموم کوششوں کیخلاف آج صبح سے ہی عوام کے مختلف طبقوں کا میرواعظ منزل پر تانتا بندھا رہا اور لوگ چھاپوں اور بے حرمتی کی کارروائیوں کی مذمت کرتے رہے، دریں اثناء تنظیم کے سینئر رہنما محمد شفیع خان کی صدارت میں تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں کا ایک ہنگامی اجلاس میرواعظ منزل پر منعقد ہوا، جس میں حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی بار بار نظر بندی اور موصوف کی دینی، ملی اور سیاسی سرگرمیوں پر قدغن لگانے کی حکومت کی پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور یہ واضح کیا گیا کہ گرفتاریوں اور نظر بندیوں سے عوامی مجلس عمل کے قافلہ کے عزم اور حوصلوں کو ہرگز کمزور نہیں کیا جاسکتا۔
خبر کا کوڈ : 164695
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش