QR CodeQR Code

پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، ایرانی سفیر

23 May 2012 18:38

اسلام ٹائمز: لاہور چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کو سنگل کنٹری نمائش اور تجارتی وفود کے تبادلے پر توجہ دینا ہوگی، جس سے تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران باہمی تجارت کا حجم دس ارب ڈالر تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن اس کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بجلی اور گیس کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے اور دونوں ممالک کو کاروباری روابط بڑھانے چاہیں۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کو سنگل کنٹری نمائش اور تجارتی وفود کے تبادلے پر توجہ دینا ہوگی، جس سے تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر لاہور چیمبرآف کامرس کے صدر عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ تجارات کا توازن ایران کے حق میں ہے، جس کو برابری کی سطح پر لانا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 164767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/164767/پاکستان-اور-ایران-کا-تجارتی-حجم-10-ارب-ڈالر-تک-بڑھایا-جا-سکتا-ہے-ایرانی-سفیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org