0
Wednesday 23 May 2012 20:22

متفقہ قرارداد کے باوجود نیٹو سپلائی کی بحالی پارلیمنٹ کی توہین ہوگی، حافظ حمد اللہ

متفقہ قرارداد کے باوجود نیٹو سپلائی کی بحالی پارلیمنٹ کی توہین ہوگی، حافظ حمد اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر سینیٹر حافظ حمد اللہ، حاجی عبد الصادق، مولانا شریف اللہ، مولانا خدائے دوست، مولانا محمد ہاشم خیشکی، مولانا عبد المالک سیا پاد، مولانا خورشید، میر اسحاق ذاکر اور مفتی رحمت اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے پاکستانی اور امریکی حکام کے ایک ہونے سے حقائق سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ وہی کچھ ہو گیا جس پر قوم نے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سربراہی کانفرنس میں خطے سے نکلنے کے لئے ٹائم فریم دینا نہ صرف امریکہ کی ناکامی بلکہ بدنامی پر مہر ثبت ہے جبکہ ڈھائی ہزار ڈالر سے ریٹ بڑھاکر فی کنٹینر پانچ ہزار ڈالر مقرر کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مقتدر قوتیں ڈالر کے مقابلے میں قومی غیرت کا سودا کرنے کی مرتکب ہوگئیں۔ جو آئندہ نسلوں کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ متفقہ قرارداد کے باوجود نیٹو سپلائی کی بحالی پارلیمنٹ کی توہین ہوگی، قوم کے ذہنوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ چند ڈالر کی خاطر قومی غیرت کا سودا کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔
خبر کا کوڈ : 164776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش